اہم خبریں

سابق صدر کو 5 سال قید

فرانس (  اے بی این نیوز       )فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو پیرس کی عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنادی ہے، جس میں دو سال کی سزا سخت قید کے طور پر کاٹی جائے گی۔ عدالت نے ان کے خلاف مجرمانہ سازش کا الزام ثابت ہونے پر فوری طور پر حراست میں لینے کا حکم بھی جاری کردیا۔
یہ فیصلہ نہ صرف فرانس بلکہ عالمی سیاسی حلقوں میں بڑی خبر کے طور پر دیکھا جارہا ہے، کیونکہ سرکوزی کو یورپ کی اہم سیاسی شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے غیر قانونی مالی ذرائع اور خفیہ روابط کے ذریعے سازش میں کردار ادا کیا، جسے عدالت نے سنگین جرم قرار دیا۔ سزا کے اعلان کے بعد پیرس اور دیگر شہروں میں یہ معاملہ میڈیا کی شہ سرخیوں اور سوشل میڈیا ٹرینڈز میں نمایاں ہوگیا ہے

مزید پڑھیں :شہباز شریف،ٹرمپ کی آج ملاقات کلوز ڈورہو گی

متعلقہ خبریں