اہم خبریں

اسرائیل کومغربی کنارے سے الحاق نہیں کر نے دیا جا ئیگا،ٹرمپ

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ نے عرب رہنماؤں کو یقین دلایا کہ اسرائیلی وزیراعظم کومغربی کنارے کے الحاق نہیں کر نے دیا جا ئیگا ۔ اس موقع پر غزہ سے متعلق منصوبے پر بھی گفتگو ہوئی جس میں جنگ بندی کے بعد گورننس اور سیکیورٹی کے معاملات کو شامل کرنے پر زور دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں امن کے نئے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب عرب رہنماؤں نے واضح کر دیا کہ اگر مغربی کنارے کا الحاق ہوا تو وہ ابراہم معاہدے سے دستبردار ہو سکتے ہیں، جو خطے میں سفارتی تعلقات کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں :ملک نہیں چھوڑونگا،مقدمات کا سامنا کرونگا،عمران خان کو دو ٹوک اعلان

متعلقہ خبریں