نئی دہلی(اے بی این نیوز)بھارت نے پاکستان پر ایک اور حملے کا عندیہ دے دیا ہے کیونکہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو نام نہاد فوجی آپریشن کی دھمکی دی ہے۔
حالیہ ’’آپریشن سندھ‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ’’پارٹ ون‘‘ یا ’’پارٹ ٹو‘‘ ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 7 مئی کی صبح پاکستان پر غیر معمولی حملہ کیا تھا، جس میں اپنے نئے اور جدید رافیل طیاروں سمیت جارحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا تھا۔
لیکن پاک فضائیہ بھی متوقع حملے کے لیے تیار اور چوکس تھی۔اس فضائی حملے میں پاکستان نے بھارت کے رافیل اور اسرائیلی ساختہ ڈرون سمیت 6 طیارے مار گرائے تھے۔
اس کے علاوہ پاکستان نے بھارت کے کئی اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، یہاں تک کہ S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی تباہ کر دیا۔ پاکستان نے اپنی جوابی کارروائی کو ’’آپریشن بنین مارس‘‘ کا نام دیا۔اس جواب کے بعد بھارت کو منہ کی کھانی پڑی اور اس نے امریکہ سے جنگ بندی کی درخواست کی۔
اس کے بعد شکست اور نقصان کو چھپانے کے لیے عوامی دباؤ پر بھارتی ایئر چیف نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے 5 پاکستانی طیارے مار گرائے، لیکن ثبوت فراہم نہ کر سکے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ کا دنیا کے بہترین ماہرین کیلئے ویز فیس ختم کرنیکی تجاویز پر غور