اسٹونیا (اے بی این نیوز)اسٹونیا حکومت نے دعویٰ کیا ہےکہ روسی طیاروں نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسٹونیا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے جنگی طیارے اسٹونیا کی حدود میں داخل ہوئے اور 12 بارہ منٹ تک اس کی حدود میں رہے۔
جبکہ روسی وزارت دفاع نے اسٹونیا حکومت کے دعوے کی تردید کردی ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہمارے جنگی طیاروں نےاسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی، پرواز بین الاقوامی قوانین کے تحت بحیرہ بالٹک پرنیوٹرل مقام پرکی گئیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل روس کے 20 ڈرون طیارے9 اور10 ستمبر کی درمیانی رات پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے ، پولینڈ اور اسٹونیا دونوں نیٹو کے رکن ملک ہیں۔
مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کرانے سے انکار کردیا