اہم خبریں

اسرائیل نے غزہ میں بارود سے بھرے روبوٹ اتار دیئے،بڑے پیمانے پر شہادتیں،تباہی

غزہ ( اے بی این نیوز) اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کی نئی اور ہولناک شکل اختیار کر لی ہے، جہاں فضائی حملوں اور زمینی گولہ باری کے بعد اب بارود سے لدے روبوٹس رہائشی علاقوں میں تباہی پھیلانے لگے ہیں۔
مقامی شہریوں کے مطابق پرانی فوجی گاڑیوں اور بکتر بند ٹینکوں کو دھماکا خیز مواد سے بھر کر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بھیجا جاتا ہے، جو ہدف تک پہنچتے ہی زوردار دھماکے سے تباہ ہو جاتے ہیں۔ ان دھماکوں کو فضائی بمباری اور توپ خانے سے بھی زیادہ ہلاکت خیز قرار دیا جا رہا ہے۔غزہ کے رہائشیوں نے بتایا کہ یہ روبوٹس عمارتوں کو لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بنا دیتے ہیں اور قریبی علاقے بھی شدید متاثر ہوتے ہیں۔
دھماکے اتنے طاقتور ہوتے ہیں کہ متاثرہ مقام پر موجود افراد کا سراغ تک باقی نہیں رہتا، اور منظر مکمل طور پر خون آلود ہو جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے جنگی مشینوں کو ”متحرک بم“ بنا کر آباد علاقوں میں جھونک دیا ہے، جس نے خوف و ہراس کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق 13 اگست سے شروع ہونے والی زمینی کارروائی کے بعد صرف چھ دنوں میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور چھ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ کی سڑکیں کھنڈر میں بدل گئی ہیں، ہسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں :پاکستانی شہریوں کا حساس ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہو نے کا انکشاف،جا نئے کہیں آپ کا نام تو شامل نہیں

متعلقہ خبریں