نیویارک ( اے بی این نیوز )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک اہم قرارداد منظور کی گئی ہے جس کے تحت فلسطینی صدر محمود عباس کو اجلاس سے خطاب کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس قرارداد کے مطابق صدر عباس اپنے خطاب کے لیے ویڈیو لنک کا استعمال کریں گے۔
عالمی سطح پر اس پیش رفت کو فلسطینی موقف کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ جنرل اسمبلی دنیا بھر کے رہنماؤں اور نمائندوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اجازت فلسطین کے حق میں سفارتی کامیابی سمجھی جا رہی ہے جو مسئلہ فلسطین کو مزید نمایاں کرنے اور عالمی برادری کی رائے عامہ کو متاثر کرنے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزیدتوسیع کر دی