اہم خبریں

امریکہ اور برطانیہ کے درمیان اہم تجارتی معاہدے پر دستخط

واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکہ اور برطانیہ کے درمیان اہم تجارتی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں جسے دونوں ممالک کی معیشت کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ معاہدے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تجارتی ڈیل کامیاب رہی، ہم نے ٹیرف میں نمایاں کمی کی ہے اور اب دونوں ممالک تمام شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مزید تعاون کریں گے۔ انہوں نے برطانیہ کو امریکہ کا اہم اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لندن اور واشنگٹن کا رشتہ ناقابلِ شکست ہے اور تجارتی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے یہ معاہدہ تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات پہلے ہی بہت مضبوط ہیں اور اس معاہدے سے یہ شراکت داری نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی معیشت آج پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہے اور عالمی سطح پر یہ ڈیل امریکہ کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گی۔

برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے بھی اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ امریکہ برطانیہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ ان کے مطابق دونوں معیشتیں مل کر 25 لاکھ سے زائد ملازمتوں کو سہارا دے رہی ہیں اور یہ شراکت داری آنے والے برسوں میں عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچائے گی۔ اسٹارمر نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں اور اب تجارتی شعبے میں بھی دونوں ممالک مل کر نئی راہیں کھولیں گے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا موقع ہے۔

مزید پڑھیں :اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود ہائیکورٹ کی عمارت ناقص تعمیر کا شکار ہے،جسٹس محسن اختر کیانی

متعلقہ خبریں