اہم خبریں

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، ریاض میں عمارتیں پرچموں سے جگمگااٹھیں

ریاض (اے بی این نیوز)پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بلند وبالا عمارتوں کو سعودی عرب اور پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور کردیا گیا۔ریاض میں عمارتوں پرپاکستان کا سبز، سفید ، ہلالی اور ستارے والا پرچم جگ مگ کررہا ہے اس ساتھ ہی سعوی عرب کا سبز پرچم بھی جگ مگ کررہا ہے، جو شراکت داری اور بھائی چارے کے نئے دور کی علامت ہے۔

ایسے ہی مناظر گزشتہ شب پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دکھائی دیئے۔ شہر کی مختلف شاہراہوں پر سعودی عرب اور پاکستانی پرچم لہرادیے گئے اور بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔

جن پر ’یک جان، دو قلب‘، ’ایمان اور ترقی کا لازوال رشتہ‘، ’پاک سعودی بھائی چارگی قائم رہے‘، ’رشتہ جو ایمان اور بھروسے پر قائم کیا گیا‘ اور ’عزت و احترام کا لازوال رشتہ‘ جیسے اہم پیغام درج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کیے گئے۔دونوں ممالک کے درمیان مذکورہ معاہدے پر دستخط کے بعد ریاض میں جشن کا سماں دکھائی دیا، آسمان آتش بازی سے روشن ہوگیا۔
مزید پڑھیں: مشرق بینک کی انٹری پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد کا اشارہ ہے: پی بی اے

متعلقہ خبریں