اہم خبریں

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی اہلیہ بال بال بچ گئی،ویڈیو وائرل

دوحہ (اے بی این نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی اہلیہ طیارے کی سیڑھیوں سے گرنے سے بال بال بچ گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی اہلیہ دوحہ پہنچنے پر طیارے کی سیڑھیاں اترتے ہوئے لڑکھڑا گئیں اور گرنے سے بال بال بچ گئیں۔

روبیو اپنی اہلیہ کے ساتھ جہاز سے باہر نکل رہے تھے کہ اچانک مسز روبیو اپنا توازن کھو بیٹھیں تاہم مارکو روبیو نے فوراً پیچھے مڑ کر انہیں سہارا دیا جس سے کسی بھی بڑے حادثے سے بچا۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ آنکھ میں سیاہی یا چکر آنے کی وجہ سے پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہی۔

اس دوران کیمروں نے اس منظر کو قید کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں :عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ،پی ٹی آئی نے دولتِ مشترکہ کی انتخابی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا

متعلقہ خبریں