اہم خبریں

جھوٹی خبریں کیوں پھیلائیں،ٹک ٹاکر کے خلاف عدالت کا بڑا فیصلہ ، کتنی سزا ہو ئی ،جا نئےتفصیلات

قاہرہ ( اے بی این نیوز   )قاہرہ میں سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال پر ایک بڑا عدالتی فیصلہ سامنے آیا ہے، جہاں معروف مصری فنکارہ وفا عامر کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے والی ٹک ٹاکر مروہ یسری کو دو سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

الاسکندریہ کی عدالت میں یہ مقدمہ اس وقت درج کیا گیا جب مروہ نے سوشل میڈیا پر وفا عامر پر سنگین الزامات عائد کیے، جن میں انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت اور ایک فٹبالر کی موت کو ان سے جوڑنے جیسے دعوے شامل تھے۔مقدمے کے دوران مروہ یسری نے اعتراف کیا کہ اس نے دعویٰ کیا تھا کہ وفا عامر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور مشہور فٹبالر ابراہیم شیکا کی ہلاکت بھی اسی کا نتیجہ ہے۔

حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ الزمالک فٹبال کلب کے یہ نوجوان کھلاڑی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور اپریل 2025 میں محض 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔مروہ کا کہنا تھا کہ اسے یہ جھوٹی معلومات سکندریہ میں مقیم ایک فرد سے ملی تھیں، جسے “بیک بکس” کے نام سے جانا جاتا ہے

اور وہی اس کی پوسٹس کا اصل ذریعہ تھا۔ لیکن عدالت نے واضح کر دیا کہ جھوٹی خبروں کا پھیلاؤ نہ صرف ذاتی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ معاشرتی طور پر بھی تباہ کن اثرات مرتب کرتا ہے۔وفا عامر نے فیصلے کے بعد اپنے فیس بک پیج پر عدالتی نظام اور وزارتِ داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ان کی نہیں بلکہ ہر اُس فنکار اور عوامی شخصیت کی جیت ہے جو جھوٹی خبروں کا نشانہ بنتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادیٔ اظہار کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کسی کی عزت اچھالیں، سچ اور جھوٹ میں فرق رکھنا ضروری ہے۔”

مزید پڑھیں :خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیا کے انکشافات، جذباتی مناظر جوہو ئے وائرل

متعلقہ خبریں