یمن(اے بی این نیوز)یمن میں قائم گروپ حوثی کی وزارت صحت کے ترجمان انیس السباہی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 35 شہری جاں بحق جبکہ 131 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، یہ تعداد حتمی نہیں ہے اور اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 35 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، حملے میں اسرائیل کے 10 طیاروں نے حصہ لیا اور 30 سے زائد بم اور میزائل داغے گئے۔اسرائیلی طیاروں نے صنعا میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جن میں فوجی کیمپ، ایندھن کے ذخائر اور وزارت دفاع کی عمارت شامل ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے آپریشن رنگنگ بیلز کے تحت کیے گئے اور ان میں حوثیوں کو ایک اور دردناک دھچکا دیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی پہنچ دور تک ہے اور شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
مزید پڑھیں۔پاک بھارت میچ پر پابندی کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر