تل ابیب ( اے بی این نیوز )اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے واضح الفاظ میں قطر کو خبردار کیا ہے کہ وہ حماس کے رہنماؤں کو فوراً نکالے ورنہ انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اگر قطر نے ایسا نہ کیا تو اسرائیل خود کارروائی کرے گا
یہ اعلان اس تناظر میں آیا ہے جب دوحہ میں حماس قیادت کے خلاف اسرائیلی حملے کے بعد خطے میں تناؤ بڑھ گیا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا، جس سے قطر کی خودمختاری اور امن مذاکرات پر سوالات اٹھ گئے اور عالمی برادری کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا۔
مزید پڑھیں :