اہم خبریں

ڈھاکہ یونیورسٹی سٹی یونین الیکشن نے تاریخ بدل دی،جا نئے کس نے میدان مارا،حیرت انگیز نتائج

ڈھاکہ ( اے بی این نیوز    ) ڈھاکا یونیورسٹی کی فضا اُس وقت تاریخ دہراتی محسوس ہوئی جب جامعہ کی سینیٹ نے یونین الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ (بنگلہ دیش میں “اسلامی چھاترو شبر”) کی کامیابی کا اعلان ہوا تو طلبا نے اسی مقام پر سجدۂ شکر ادا کیا جہاں ان کے رہنما عبدالمالک کو نصف صدی قبل شہید کیا گیا تھا۔1971 کے سقوطِ ڈھاکا کے بعد جماعت اسلامی اور اس کے طلبہ ونگ کو “غدار” قرار دے کر کچلنے کی کوشش کی گئی۔ کئی رہنما پھانسی پر جھولے، کارکنان نے زندانوں میں زندگیاں گزاریں۔ مگر 54 برس بعد وہی طلبہ تنظیم ڈھاکا یونیورسٹی میں فتح یاب کھڑی ہے یہ منظر خود تاریخ کے لیے باعثِ حیرت ہے۔ اگرچہ عام انتخابات کے نتائج ڈھاکا یونیورسٹی جیسے واضح نہ بھی ہوں، مگر ان سے مماثلت ضرور رکھیں گے۔ حالیہ سروے بتاتے ہیں کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی عوامی مقبولیت میں سب سے آگے ہے، جسے روکنے کے لیے بھارت اور عالمی طاقتیں بھی پوری تیاری کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں :دریائے چناب، راوی اور ستلج کے ریلے بڑے پیمانے پر خطرہ بن گئے، ڈیم ٹوٹنے کا خدشہ

متعلقہ خبریں