غزہ(اے بی این نیوز)غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریز کارروائیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، قابض فوج نے غزہ میں مزید 52 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے رہائشی عمارتوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملے کرکے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔
غزہ میں7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 522 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 96 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ سے 6 اسرائیلی کی ہلاکت کے بعد صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں کارروائیاں مزید تیز کردیں۔
قابض فوج نے جنین کیمپ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں چودہ سالہ 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا، اسرائیلی فوج کے حملوں میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
مزید پڑھیں۔ڈالر کے مقابلے ، روپے کی قدر میں اضافہ