ماسکو(اے بی این نیوز)روس کی جانب سے تازہ حملوں کے بعد یوکرینی صدر ویلادی میر زیلنسکی نے اتحادیوں سے مدد کی اپیل کر دی۔یوکرینی صدر نے کہا کہ روس نے میزائل اور ڈرونز کی مدد سے شدید حملہ کیا ہے جس سے ملک کے شمال، جنوب اور مغربی علاقوں میں نقصان ہوا۔
ویلادی میر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا جس سے ثابت ہو گیا کہ صدر پیوٹن مذاکرات نہیں چاہتے۔ روسی حملے سے وسطی کیف میں سرکاری عمارت تباہ جبکہ 4 افراد ہلاک ہوئے۔
قبل ازیں یوکرینی صدر زیلنسکی نے پیوٹن کی ماسکو میں ملاقات کی دعوت مسترد کردی۔ کہا میں دو طرفہ یا سہ فریقی ملاقات کے لیے تیار ہوں لیکن روس میں نہیں، میں ماسکو نہیں جا سکتا ۔ روس نے یوکرین پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیوٹن نے ماسکو میں ملاقات کی تجویزاس لئے دی تاکہ میٹنگ میں تاخیرہو۔ یوکرینی صدر نے کہا پیوٹن پر ہمیں بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔ روسی صدر تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج راولپنڈی سجاول خان انتقال کرگئے