لندن (اے بی این نیوز )لندن سے بڑی سیاسی خبر سامنے آئی ہے جہاں برطانیہ کی نائب وزیراعظم انجیلاریز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ عالمی خبر ایجنسیوں کے مطابق انجیلاریز نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے جائیداد کی خریداری میں ٹیکس بچانے کی کوشش کی تھی،
جس کے بعد یہ معاملہ سیاسی اور عوامی دباؤ کی وجہ سے شدت اختیار کر گیا۔ وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے معاملے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا تھا اور جیسے ہی تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوا، انجیلاریز نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ برطانیہ کی سیاست میں یہ پیش رفت ہلچل مچانے کا باعث بنی ہے
مزید پڑھیں :افغان فیملیز کی زبردستی بے دخلی پر افسوس ، وزیرستان آپریشن بند ہونا چا ہئے،صحت ٹھیک ہے، عمران خان