لندن (اے بی این نیوز)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر چین کے دورے پر بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ نہیں گئے۔ انہوں نے طبیعت کی ناسازی کو بہانہ بنا کر چین کے دورے پر جانے سے معذرت کی۔ یہ پہلا موقع تھا جب بھارتی وزیر خارجہ کسی غیر ملکی دورے پر وزیر اعظم مودی کے ہمراہ نہیں گئے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کئی مواقعوں پر چین کے خلاف بیان داغ چکے ہیں۔ اور 18 اگست کو بھی ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا ہی نہیں بلکہ ایشیا میں بھی کسی ایک ملک کی بالادستی قبول نہیں کرتا۔
گویا انہوں نے چین کی علاقائی برتری کو رد کیا۔جے شنکر اس سے قبل بھی چین کو “سب کے لیے مسئلہ” قرار دے چکے ہیں۔اس حوالے سے غیر ملکی جریدے کا بھی کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر چین کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے سے ہچکچاتے ہیں۔
کیونکہ وہ اپنی ناکام سفارتکاری چھپانے اور امریکہ کو خوش رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ایس سی او اجلاس میں جے شنکر کی غیرموجودگی نے بہت سے سوالات کو جنم دیا۔واضح رہے کہ جے شنکر نے 14 جولائی کو چین کا دورہ کیا۔ اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔
جبکہ 18 اگست کو چینی وزیر خارجہ نے بھارت کا دورہ کیا۔ اس ملاقات میں جے شنکر کا کہنا تھا کہ انڈیا کثیر الاقوامی دنیا کا ہی متمنی نہیں ہے۔ بلکہ وہ کثیر الاقوامی ایشیا بھی چاہتا ہے۔جے شنکر کے متنازعہ بیان پر چینی میڈیا نے بہت تنقید بھی کی۔ اور کہا کہ جے شنکر چین اور بھارت کے تعلقات میں بہتری سے ڈرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات 4 ستمبر 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟