اہم خبریں

ٹک ٹاکر کو خاندان سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،جا نئے دل دہلانے دینے والی تفصیلات

میکسیکو (اے بی این نیوز) میکسیکو کے شہر گواڈالاجارا میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مشہور ٹک ٹاکر ایسمرلڈا فیرر گریبی کو اس کے شوہر اور دو کم سن بچوں سمیت بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ تمام افراد کی لاشیں پلاسٹک میں لپیٹ کر ایک خالی گرے فورڈ رینجر پک اپ سے برآمد ہوئیں، جس نے پورے ملک کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔

پراسیکیوٹر الفانسو گٹیریز سانٹیان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے اس پک اپ ٹرک کے راستے کا سراغ ملا جو قریب ہی واقع ایک آٹو ورکشاپ تک جاتا تھا۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو وہاں گولیوں کے خول اور دیگر اہم شواہد بھی ملے۔ ابتدائی طور پر اس ورکشاپ کے دو ملازمین کو حراست میں لیا گیا، تاہم شواہد کی کمی کے باعث انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

حیران کن طور پر رہائی کے کچھ ہی دیر بعد دونوں ملازمین کو ان کے دو رشتہ داروں سمیت مسلح افراد نے اغوا کر لیا، جبکہ ایک شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں مسلح گروہوں کی شمولیت سے اس کی منظم نوعیت صاف ظاہر ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں :ٹک ٹاکر سمیہ حجاب کی نئی ویڈیو لیک، گاڑی میں ڈانس، سوشل میڈیا پر ہلچل

متعلقہ خبریں