غزہ(اے بی این نیوز)اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو چھونے لگیں، قابض فوج نے غزہ میں ایک اور حاملہ خاتون کو شہیدکردیا۔
اسرائیلی فوج نے شاتی پناہ گزین کیمپ میں گھر پر راکٹ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں گھر کا ایک حصہ تباہ ہوگیا جبکہ ایک حاملہ خاتون بھی جان گنوا بیٹھی۔
رپورٹس کے مطابق جس گھر کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا وہاں کمرے سے کھلونے اور بچوں کے کپڑے ملے جو غالباً خاتون نے اپنے ہونے والے بچے کے لیے تیار کر رکھے تھے۔
قابض فوج کے ہاتھوں ایک روز میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار 557 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار 660 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ میں قحط کی صورت حال ختم نہ ہوسکی، بھوک کی شدت کے باعث مزید 9 فلسطینی دم توڑ گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری کے باعث اب بھی سڑکوں پر ملبے تلے کئی افراد دبے ہوئے ہیں اور اسرائیلی فوج کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کو ملبہ ہٹانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
مزید پڑھیں۔دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ، آئندہ 72 گھنٹے اہم قرار