غزہ (اے بی این نیوز)غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے تازہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 27 فلسیطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کے تباہ کن حملےجاری ہیں،غزہ سٹی،جبالیہ،خان یونس اور رفح میں مختلف مقامات پرصیہونی فوج نےبم برسائے،صبح سےاب تک خواتین اوربچوں سمیت 27 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
شہدا کی مجمودی تعداد باسٹھ ہزار نو سو چھیانوے ہوگئی ہےجن میں تین سو سترہ فلسطینی بھوک سے جان کی بازی ہار گئے۔اقوام متحدہ نےقحط کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا۔متحدہ عرب امارات نے غزہ تک پائپ لائن کے ذریعے پانی پہنچانے کیلئے رفح بارڈر کے قریب واٹر پلانٹ کی تعمیرپر کام شروع کردیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق آنے والے دنوں میں غزہ میں زمینی آپریشن مزید سخت ہونے کا امکان ہے۔غزہ کی تعمیر نو سے متعلق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا غیرمعمولی اجلاس ہوا،ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اوربرطانیہ کےسابق وزیراعظم ٹونی بلیئر بھی اجلاس میں شریک ہوئے،جیرڈکشنر اورٹونی بلیئر نے غزہ کی تعمیر نو کیلئے سرمایہ کاری پر بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی ٹی 20 سیریز،آج افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہونگے