اہم خبریں

ایف-16 طیارہ گر کر تباہ

پولینڈ(اے بی این نیوز          )پولینڈ میں ریڈوم ایئر شو کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب ایک جدید ایف-16 جنگی طیارہ فضائی کرتب کے دوران اچانک گر کر تباہ ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ہائی اسپیڈ فلائٹ مینورز کر رہا تھا، لیکن اچانک توازن کھو بیٹھا اور زمین سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے شو میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ حکام نے ایئر شو کو فوری طور پر معطل کر دیا تاکہ مزید نقصان یا کسی اور ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔
زید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری،جا نئے کتنے بند رہیں گئے

متعلقہ خبریں