اہم خبریں

یوکرین کا روس کے ایٹمی بجلی گھر پر حملہ،آگ بھڑک اٹھی

کیف (اے بی این نیوز)یوکرین نے روس پر ڈرون حملوں کی ایک نئی لہر شروع کردی۔ یوکرین نے روس کے ایٹمی بجلی گھر پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ٹرمینل پر شدید آگ بھڑک اٹھی اور جوہری پلانٹ میں سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

واقعے کے بعد روس نے اپنی ایئرڈیفنس الرٹ کر دی اور متعدد ائیرپورٹس پر پروازیں معطل کر دیں۔خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ یوکرین کے ڈرون حملے سے لینن گراڈ کے علاقے اوسٹ لوگا میں واقع فیول ایکسپورٹ ٹرمینل پر آگ بھڑک اُٹھی۔

آگ کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز اور ایمرجنسی ٹیمیں کئی گھنٹوں سے مصروف ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں: ہنگو میں دہشتگردوں کا حملہ،2 ایف سی اہلکار شہید 17 زخمی

متعلقہ خبریں