اہم خبریں

نیویارک میں واقعہ،شہر لرز اٹھا،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا

نیو یارک ( اے بی این نیوز    ) نیویارک کے علاقے بروکلین میں فائرنگ کےواقعہ نے شہر کو لرزا دیا، جس میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ایک مقامی ہوٹل میں پیش آیا جہاں اچانک مسلح شخص نے اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 27 سے 35 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہوٹل میں اچانک بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ہر طرف دوڑنے لگے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

امریکہ میں حالیہ برسوں میں فائرنگ کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور ماہرین کے مطابق اس کے پیچھے اسلحے کی آزادانہ دستیابی اور سخت قوانین کی کمی بڑی وجہ ہے۔ بروکلین میں پیش آنے والا یہ واقعہ ایک بار پھر گن وائلنس پر سوالات اٹھا رہا ہے اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :چھٹی کا اعلان،سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں