دہلی ( اے بی این نیوز )بھارت اور امریکہ کے درمیان اگست میں طے شدہ تجارتی مذاکرات اچانک منسوخ کر دیے گئے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں تعطل پیدا ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تجارتی وفد کا 25 سے 29 اگست تک کا مجوزہ دورہ بھارت اب نہیں ہوگا، جس کے نتیجے میں طویل عرصے سے جاری باہمی مذاکراتی سلسلہ عارضی طور پر رک گیا ہے۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے اور باہمی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے متعدد اہم امور پر بات چیت متوقع تھی۔
مزید پڑھیں :عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری، حج درخواستیں جمع کرانے میں ایک دن کی توسیع