اہم خبریں

روس کے مشرقی علاقے کمچٹکاریجن میں 6 شدت کا زلزلہ

ماسکو(اے بی این نیوز)بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ڈگری ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی، تاحال جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان سامنے نہیں آیا تاہم زلزلہ پیما مراکز اور قدرتی آفات سے نمٹنے والے روسی ادارے نے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

حکام نے مقامی آبادی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
پیوٹن سے ملاقات میں بڑی پیشرفت ہوئی لیکن یوکرین جنگ پر کوئی معاہدہ نہ ہوسکا،ٹرمپ

متعلقہ خبریں