سرینگر (اے بی این نیوز) بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ، جگہ جگہ پاکستان کے حق میں پوسٹرز لگا ئے گئے۔ بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری موجودگی کے باوجود وادی میں پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی۔
اس کے علاوہ یوم تشکر کے پوسٹرز، پاکستانی پرچم، قائداعظم، علامہ اقبال، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر آویزاں کی گئیں، جب کہ پوسٹرز پر ’آپریشن بنین مرس‘ کے الفاظ بھی درج تھے۔
مزید پڑھیں :چہلم امام حسین ؓکا مرکزی جلوس کا پرانا قلعہ پہنچ گیا، رات گئے امام بارگاہ قدیمی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا