اہم خبریں

مریض کے پیٹ سے موبائل فون،ڈاکٹروں نے آپریشن کر دیا

قاہرہ (اے بی این نیوز)مصر کے شہر ہرغدہ کے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک نادر سرجری کے دوران ایک مریض کے پیٹ سے موبائل فون نکالنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ریڈ سی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ مریض پیٹ میں شدید درد، مسلسل قے اور کمزوری کی شکایت کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا۔

ایکسرے اور اسکین سے پتہ چلا کہ مریض کے پیٹ میں ایک چھوٹا موبائل فون تھا جسے اس نے غلطی سے نگل لیا تھا۔

اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم الشبراوی نے بتایا کہ ماہر سرجنوں کی ٹیم نے فوری طور پر آپریشن کرکے موبائل فون نکال دیا۔

آپریشن کامیاب رہا اور مریض کی حالت اب مستحکم ہے تاہم اسے مزید نگرانی کے لیے اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

حکام نے یہ نہیں بتایا کہ مریض نے فون کیسے نگلا۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں مصر میں ایک مریض کی غذائی نالی سے موبائل فون نکال دیا گیا۔

مزید پڑھیں :گلگت بلتستان میں تباہی، ایمرجنسی نافذ ،3 افراد لاپتہ،2بہن بھائی سیلابی ر یلے میں بہہ گئے

متعلقہ خبریں