واشنگٹن ( اے بی این نیوز ) واشنگٹن میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ نیویارک اور لاس اینجلس سمیت کئی شہروں میں حالات قابو سے باہر ہیں۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک اپنے شہروں کو افراتفری کے حوالے نہیں کر سکتا اور واشنگٹن میں امن و امان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق واشنگٹن اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، تاکہ صورتحال پر تیزی سے قابو پایا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی معاشرتی اور سیاسی تناؤ کی عکاسی کر رہی ہے، جس کے اثرات قومی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :ضمنی الیکشن،فیصلہ کون کرے گا،اختیار کس کے پاس ہے،بڑی خبرمنے آگئی