اہم خبریں

مودی با ئو لا ہو گیا،نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو پانی کی فراہمی منقطع کر دی گئی

نئی دہلی (اے بی این نیوز       )نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے، جہاں پانی کی فراہمی منقطع کر دی گئی اور سفارت کاروں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق چار پاکستانی سفارت کاروں کو ان کی کرائے کی رہائش گاہوں سے بے دخلی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جبکہ گیس اور انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولیات بھی بار بار معطل کی جا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مالک مکانوں نے یہ نوٹس کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی جاری کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی ہائی کمیشن کو گزشتہ ایک ماہ سے بھارتی اخبارات کی ترسیل بھی بند ہے، جس سے سفارتی عملہ مزید مشکلات کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چار سفارت کاروں سمیت عملے کے 17 ارکان کے ویزوں میں توسیع کا معاملہ بھارتی وزارت خارجہ میں کئی ماہ سے التوا کا شکار ہے۔ تین سے پانچ ماہ قبل دائر کی گئی یہ درخواستیں تاحال منظور نہیں ہو سکیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کو اس تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، اور معاملہ سفارتی سطح پر حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں :القادر ٹرسٹ کیس میں اشتہاری ملزمان کی جائیداد کی نیلامی کا معاملہ،2 خریدار سامنے آ گئے،جا نئےکون ہیں

متعلقہ خبریں