یو کرین (اے بی این نیوز) یوکرین کے شہر زاپورژیا میں روسی فوج نے گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا، جس میں یوکرینی وزارت خارجہ کے مطابق 12 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں کا نشانہ ایک مصروف بس اسٹیشن اور قریبی طبی کلینک بنے، جہاں عام شہری موجود تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ یوکرین نے اس حملے کو شہری آبادی پر براہِ راست حملہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری ردعمل اور کارروائی کی اپیل کی ہے۔ اس واقعے نے خطے میں کشیدگی مزید بڑھا دی ہے اور حالات نازک موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں :ڈاکٹر ہاسٹل میں آگ لگ گئی،کئی افراد شدید جھلس گئے