استنبول (اے بی این نیوز)ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے اس کی شدت 6.1 ریکٹر اسکیل اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ حکام نے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
