ماسکو(اے بی این نیوز)روس کے علاقے کامچٹکا میں ایک بار پھر 5.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے، اس علاقے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7 زلزلے آچکے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق روس کے علاقے کامچٹکا میں ایک بار پھر 5.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی صرف 10 کلو میٹر تھی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کامچٹکا کے علاقے مین زلزلے 7 جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 سے 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ ان کی گہرائی 10 سے 97 کلو میٹر کے درمیان تھی۔
واضح رہے کہ روس کے علاقے کامچٹکا میں 30 جولائی کو 8.7 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا تھا جس کے بعد سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی، سونامی کی 10 فٹ تک بلند لہریں روس، جاپان اور امریکا سمیت کئی علاقوں سے ٹکرائی تھیں۔رپورٹ کے مطابق اسی علاقے میں 4 اگست کو 7 شدت کا زلزلہ آیا تھا، اسی روز رات میں 600 سال بعد آتش فشاں بھی پھٹ پڑا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرشینینیکوف آتش فشاں 1463ء کے بعد پہلی بار پھٹا، آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد راکھ کے بادل کئی ہزار میٹر بلندی تک بلند ہوئے جو مشرق کی جانب بحرالکاہل کی طرف بڑھتے دیکھے گئے، تاہم ان کے راستے میں کوئی آبادی نہیں تھی۔
مزید پڑھیں: پتہ نہیں تھا پاکستان کا ردعمل کتناتباہ کن ہوسکتا ہے،بھارتی آرمی چیف