اہم خبریں

بھارت نے امریکا سے ہتھیاروں کی خریدار ی موخر کردی

نیو دہلی (اے بی این نیوز)بھارت نے امریکا سے نئے ہتھیار اور طیارے خریدنے کا اپنا منصوبہ وقتی طور پر روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی برآمدات پر بھاری اضافی ٹیکس لگانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارت آئندہ ہفتوں میں اپنے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو واشنگٹن بھیج کر ان خریداریوں کا باضابطہ اعلان کرنے والا تھا، مگر یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

اگرچہ بھارت کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں میڈیا رپورٹس کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ خریداری کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے، لیکن رائٹرز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حقیقت میں پیش رفت رکی ہوئی ہے اور فی الحال کوئی بڑا اعلان نہیں ہو رہا۔

رپورٹ میں بھارتی حکام کے حوالے سے دعویٰ کی گیا کہ یہ قدم اس وقت تک کے لیے اٹھایا گیا ہے جب تک کہ امریکا کے ساتھ ٹیکس اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں واضح صورتحال سامنے نہ آجائے۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کے 15 افسران اور اہلکار قائداعظم اور صدارتی پولیس میڈل کیلئے نامزد

متعلقہ خبریں