اہم خبریں

رجب بٹ کی ایک اور لیک ویڈیو کا سوشل میڈیا پر طوفان، حقیقت یاکچھ اور،جا نئے تفصیلات

دبئی (اے بی این نیوز) پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار رجب بٹ اور ان کے قریبی دوستوں کی مبینہ نجی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ اس غیر متوقع انکشاف نے ٹک ٹاک کمیونٹی کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اور صارفین میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا یہ ویڈیوز واقعی ہیکنگ کا نتیجہ ہیں یا پھر شہرت کی خاطر خود سے پھیلائی گئی کوئی چال۔

رجب بٹ اور ان کے قریبی دوستوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے موبائل اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز ہیک کر لی گئی تھیں، جس کے بعد ان کی ذاتی ویڈیوز بلا اجازت لیک کر دی گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیوز ان کی مرضی کے بغیر شیئر کی گئی ہیں اور اس عمل سے نہ صرف ان کی پرائیویسی مجروح ہوئی بلکہ ان کے کیریئر پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

تاہم، سوشل میڈیا پر یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں سمجھا جا رہا۔ ناقدین نے ویڈیوز کے کیمرہ اینگلز، سیٹنگز، اور بار بار سامنے آنے والے کلپس کی بنیاد پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ ویڈیوز ممکنہ طور پر خود ریکارڈ کی گئی تھیں اور بعد میں کسی مخصوص مقصد کے تحت پھیلائی گئیں۔ کئی صارفین نے تبصرہ کیا ہے کہ یہ معاملہ محض ہیکنگ کا نہیں لگتا بلکہ شہرت اور ویوز حاصل کرنے کا ایک نیا حربہ بھی ہو سکتا ہے۔

فی الحال، رجب بٹ کی جانب سے قانونی کارروائی کے اشارے دیے گئے ہیں، اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو عدالت میں لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اصل مجرم کو بے نقاب کیا جا سکے۔

پاکستانی شوبز اور سوشل میڈیا دنیا میں یہ اسکینڈل ایک بار پھر یہ سوچنے پر مجبور کر رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مقبولیت کی قیمت کیا ہے، اور کس حد تک لوگ اپنی نجی زندگی کو عوام کے سامنے لانے پر آمادہ ہیں۔

مزید پڑھیں :ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ،الرٹ جاری،جانئے تفصیلات

متعلقہ خبریں