اہم خبریں

آسٹریلیا میں مسافر طیارہ دوران پرواز غائب ہوگیا

سڈنی (اے بی این نیوز) آسٹریلوی ریاست تسمانیہ میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ دوران پرواز پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا جس میں 60 اور 70 کی دہائی میں ایک بزرگ جوڑا سوار تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھوٹا طیارہ تسمانیہ سے نیو ساؤتھ ویلز کی پرواز کے دوران پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ طیارے کے پائلٹ کو کنٹرول ٹاور سے کوئی ہنگامی کال (مے ڈے) موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی اس نے کسی ریڈیو کمیونیکیشن کے ذریعے کوئی سگنل دیا۔

تسمانیہ پولیس کے مطابق طیارہ مقررہ وقت پر اپنی منزل پر نہ پہنچ سکا تو اہل خانہ نے متعلقہ حکام کو طیارے میں تاخیر کی اطلاع دی جس کے بعد بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی گئی۔ اس حوالے سے آسٹریلین میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ دو سیٹوں والا طیارہ بیس اسٹریٹ کراس کرتے ہوئے اچانک لاپتہ ہو گیا۔
مزید پڑھیں: تیسرا ٹی 20:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

متعلقہ خبریں