تلنگانہ (اے بی این نیوز) بھارتی ریاست تلنگانہ میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کی شادی 40 سالہ شخص سے کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ کے ضلع نندیگاما میں آٹھویں جماعت کی 13 سالہ طالبہ کی شادی 40 سالہ شخص سے ہوئی۔
نوجوان طالب علم کی شادی کا یہ واقعہ بھارت کے شہر حیدرآباد سے 55 کلومیٹر دور پیش آیا جہاں ایک ٹیچر نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی طالبہ کی غیر قانونی شادی کی جا رہی ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دولہا، اس کی بیوی، شادی کی تقریب انجام دینے والے پنڈت اور ایک فرد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کو موصول ہونے والی ویڈیوز میں لڑکی کو ایک 40 سالہ شخص کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے جس میں ہار پہنا ہوا ہے جبکہ ایک خاتون جو کہ دولہے کی بیوی اور ایک پنڈت بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں بھی کم عمری کی شادی ایک جرم ہے تاہم اس طرح کے واقعات اب بھی اکثر ہوتے رہتے ہیں۔