گلگت (اے بی این نیوز) جرمن خاتون کوہ پیما وادی ہوشے میں للی چوٹی کو سر کرتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
جرمن خاتون کوہ پیما ’لورا‘ گلگت کی وادی ہوشے میں للی چوٹی کو سر کرنے کے دوران جاں بحق ہوگئیں۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جرمن کوہ پیما لورا انتقال کر گئی ہیں۔ کوہ پیماؤں کی ریسکیو مشن کی ٹیم لاش کو نیچے لانے پر ہمیں مطلع کرے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ریسکیو ٹیم نے کوہ پیما کی لاش کو نیچے لانے کے لیے مدد مانگی تو ہیلی کاپٹر دوبارہ بھیجا جائے گا۔
جرمن خاتون کوہ پیما وادی ہوشے میں للی چوٹی کو سر کرنے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئیں۔
مزید پڑھیں :مودی کی ناؤڈوب چکی ،اس کا سورج غروب اورسیاسی ساکھ ختم ہو گئی،خواجہ آصف