اہم خبریں

بھارت کے پریلے میزائل تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا امکان

دبئی (اے بی این نیوز)بھارت کے حالیہ ’پریلے میزائل‘ تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے 28 اور 29 جولائی کو’پریلے میزائل‘ کے تجربات کیے جو اڑیسہ کے ساحل ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیےگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق تجربات ہتھیاروں کی دوڑ اورجنگ کی راہ ہموارکرنے کی سازش ہیں اور ’پریلے میزائل‘ کے تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کاامکان ہے۔

بھارتی دھمکیوں اور جنگی جنونیت کاجواب پاکستان کا جدید نصر (حتف-9) میزائل ہے اور سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ نصر میزائل بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کی قوت رکھتا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق نصرمیزائل جوہری وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میزائل کی خصوصیات اسے دشمن کی پہلی ضرب کے خلاف مؤثر بناتی ہیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کا16 سال سے کم عمر بچوں پر یو ٹیوب کے استعمال پر پابندی کا اعلان

متعلقہ خبریں