سری لنکا(اے بی این نیوز)سری لنکا نے سیاحوں کو خوشخبری سنا دی، پاکستان سمیت 40 ممالک کے لئے ویزا فیس ختم کر دی۔
سری لنکا کے خوبصورت گھنے جنگلات، ساحلی پٹیوں اور دیگر جگہوں کو دیکھنے کے خواہش مند افراد اب بغیر ویزا فیس کے ان جگہوں کی سیر کر سکتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے علاوہ جن ممالک کی ویزا فیس ختم کی گئی ہے ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی، نیدر لینڈز، بیلجیئم، نیپال اور چین شامل ہیں۔
سری لنکا کے وزیر سیاحت وجیتھا ہیراتھ کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سری لنکا دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہے، انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سالانہ 66 ملین ڈالر کا ممکنہ نقصان ضرور ہوگا، پالیسی سازوں کو یقین ہے کہ سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد سے یہ کمی پوری ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں۔بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل