واشنگٹن ( نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس حوالے کو سیاق و سباق سے ہٹ کرلیا جارہا ہے۔
اسحاق ڈار نے ٹوئٹ کے ذریعے دورہ امریکا میں اپنی گفتگو کے حوالے موقف واضح کیا ہے، نائب وزیراعظم نے کہا کہ اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک میں بانی پی ٹی آئی کیس سے متعلق سوال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کیس کے جواب میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کا حوالہ دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ ادوار میں ہمیشہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے معاونت کرتے رہے، عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے تمام سفارتی، عدالتی معاونت فراہم کرتے رہے ہیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جب تک عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ حل نہ ہوجائے معاونت کرتے رہیں گے، ہرملک کے عدالتی و قانونی طریقہ کار ہوتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عدالتی و قانونی طریقہ کار کا احترام کیا جاتا ہے چاہے وہ پاکستان ہو یا امریکا، عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر ہماری حکومت کا موقف دو ٹوک اور واضح ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب حکومت 1200دیہاتوں کو’’ ماڈل ویلج ‘‘میں تبدیل کرے گی