اہم خبریں

وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ! ترسیلات زر اسکیم جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ترسیلات زر کی سہولت اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ورکرز رمیٹنس انسینٹو اسکیم کے لیے فوری فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی خون پسینے کی کمائی سے آنے والی ترسیلات زر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پوری قوم اورسیز پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025 میں اورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، جو 14 سال میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے ہدف کے حصول میں کلیدی کردار ثابت ہوئیں۔
مزید پڑھیں‌:علی امین گنڈاپور کا جیل میں قید کارکنان کےلیے مالی امداد کا اعلان

متعلقہ خبریں