اہم خبریں

بھارت،اسکول کی چھت گرگئی،4 بچے ہلاک ،17 زخمی

راجستھان (اے بی این نیوز)بھارت کی مغربی ریاست راجستھان میں جمعہ کے روز ایک اسکول کی چھت گرنے سے کم از کم 4 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے، خدشہ ہے کہ درجنوں افراد بدستور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں اسکول کی چھت گرنے سے 4 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ایک مقامی پولیس افسر نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ اسکول کی عمارت پرانی تھی اور ہو سکتا ہے کہ چھت علاقے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں گری ہو۔

راجستھان کے وزیرِ تعلیم مدن دلاور نے مقامی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صبح کی دعا کے بعد چھت گرنے کے وقت کمرے میں 25 سے 30 بچے موجود تھے۔نیوز چینلز کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ کرین سے ملبہ ہٹاتے وقت مقامی لوگ جائے حادثہ کے ارد گرد جمع ہیں اور پریشان کن لواحقین کو روتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ 32 طلباء کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔راجستھان کے وزیراعلی بھجن لال شرما نے ایکس پر کہا کہ متعلقہ حکام کو ہدایات دیدی گئی ہے کہ وہ زخمی بچوں کے مناسب علاج کو یقینی بنائیں، زخمی بچوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان کے راستے بھارت کو افغان برآمدات پر پابندی، کابل نے معاملہ اسلام آباد کے ساتھ اٹھا لیا

متعلقہ خبریں