اہم خبریں

فرانس ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا،صدر میکرون کا اعلان

پیرس(اے بی این نیوز) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا،اس اقدام کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی کوششوں کو تقویت دینا ہے۔

صدر میکرون نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں فلسطینی صدر محمود عباس کو لکھا گیا خط بھی شائع کیا جس میں فرانسیسی حکومت کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی تصدیق کی گئی ہے۔

میکرون نے کہا کہ یہ فیصلہ خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے “ایک عملی اور پرامن راستے کی طرف پیش رفت” کی نمائندگی کرتا ہے، اُن کے بقول، فلسطینی عوام کو ان کے حقِ خود ارادیت کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حمایت حاصل ہونی چاہیے۔

اس اعلان کے بعد عالمی سطح پر ردعمل کا سلسلہ متوقع ہے، خصوصاً یورپی یونین اور امریکی اتحادیوں کے درمیان جنہوں نے ابھی تک باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ فرانسیسی صدر ان دنوں جرمنی کے دورے پر ہیں جہاں وہ چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ دوطرفہ امور پر بات چیت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: بنوں میں دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

متعلقہ خبریں