واشنگٹن(اے بی این نیوز) امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی سے متعلق بات چیت کا عندیہ دیا ہے۔
ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکہ جمعہ کے روز پاکستانی رہنما سے کشمیرکے معاملے پرمذاکرات کرے گا تاکہ خطے میں کشیدگی کم کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ شام میں بھی فریقین کشیدگی کم کرنے پرآمادہ ہو گئے ہیں، جسے امریکہ ایک اہم پیش رفت سمجھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں کے تحت اسٹیووٹکوف جلد غزہ کا دورہ کریں گے تاکہ جنگ بندی کے امکانات پربات چیت کی جا سکے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ عالمی تنازعات میں پائیدارحل کے لیے ثالثی اورسفارتی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔