اہم خبریں

ممبئی ایئرپورٹ پر ایئرانڈیا کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا

ممبئی (اے بی این نیوز)ممبئی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کا طیارہ رن وے سے اتر گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تیز بارش کے باعث ممبئی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا، طیارے کے 3 پہیے پھٹ گئے، تمام مسافر محفوظ رہے۔

رپورٹ کے مطابق پرواز نمبر اے آئی 2744 کوچی سے ممبئی آرہی تھی، رن وے کے نقصان پہنچنے پر متبادل رن وے کو فعال کیا گیا۔قبل ازیں لاس اینجلس میں دوران پرواز مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، طیارے کو پرواز کے فوراً بعد انجن میں آگ لگنے کے باعث لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

عالمی میڈیا کے مطابق واقعہ لاس اینجلس کے ایئر پورٹ سے اٹلانٹا کے لیے پرواز بھرنے والے مسافر طیارے کے ساتھ پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی، جس کے بعد عملے نے ایئرپورٹ سے رابطہ کیا اور لاس اینجلس کے ہی ایئرپورٹ پر پھر سے اترنے میں کامیاب ہو گئی۔
مزید پڑھیں: قومی شناختی قوانین میں تبدیلیاں،پرانے ب فارم پر پاسپورٹ نہیں بنے گا،نادار

متعلقہ خبریں