دبئی (اے بی این نیوز)ایران کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی افغان شہریوں کی ملک بدری کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔اماراتی حکام کا کہنا ہےکہ امریکی انخلا کے دوران جن کو پناہ دی گئی تھی ان کو واپس افغانستان بھیج رہے ہیں،متحدہ عرب امارات نے امریکی حکومت کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔
خیال رہے کہ امریکی درخواست پر ہزاروں افغان شہریوں کو عارضی طور پر پناہ دی گئی تھی،افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کا عمل 10 جولائی سے شروع ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ،والدہ کا نام بھی لازمی قرار