اہم خبریں

سندھ طاس معاہدہ: پاکستان کا بھارت کو سیلاب کی پیشگی اطلاع دینےکا مطالبہ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستان نے بھارت سے سندھ طاس معاہدے کے تحت غیر معمولی سیلابی ریلوں کی پیشگی اطلاع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی شقوں کے مطابق بھارت پر لازم ہے کہ وہ پاکستان کو دریاؤں میں غیر معمولی سیلابی صورتحال سے پہلے مطلع کرے لیکن بھارت نے پاکستان کے اس مطالبے پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلسل بھارت کو معاہدے پر عملدرآمد کی یاد دہانی کرا رہا ہے۔سندھ طاس معاہدہ جو دونوں ممالک کے درمیان پانی کے وسائل کے استعمال کو منظم کرتا ہے، بھارت کو پابند کرتا ہے کہ وہ غیر معمولی سیلابی ریلوں کی پیشگی اطلاع فراہم کرے۔

تاہم، بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر پاکستان نے دریائے چناب، ستلج، اور راوی میں سیلابی ریلوں کی متبادل ذرائع سے مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔

ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارتی ڈیموں سے نیچے طاس کے علاقوں میں غیر معمولی بارشوں کے نتیجے میں پاکستان میں سیلاب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاہدے کی شقوں پر عمل کرے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جاسکے۔
مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پانچ بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کر دی

متعلقہ خبریں