تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے شہر کاور کے قریب ایک اندوہناک ٹریفک حادثے میں بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کا نقصان ہونے پر فضا سوگوار ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 21 افراد جان سے گئے جب کہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہیں۔زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہے ہے۔
تاحال حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم سوشل میڈیا پر جائے حادثہ کی تصاویر میں بس کو پہاڑی سڑک پر الٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ ایران میں ٹریفک حادثات کی شرح خطرناک حد تک بلند ہے۔ گزشتہ 12 ماہ کے دوران سڑک حادثات میں تقریباً 20 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
حکومت نے بس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ اس افسوسناک واقعے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے اور آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بس کہاں جا رہی تھی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کی معلومات کو جمع کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:بارشوں میں اموات،وزیراعلیٰ مریم نواز کا مالی امداد دینے کا اعلان