اہم خبریں

پاکستان انڈر 16والی بال ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کردی

تھائی لینڈ( نیوز ڈیسک) پاکستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ایشیا انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تھائی لینڈ میں کھیلے گئے فائنل میں قومی ٹیم نے دفاعی چیمپئن ایران کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دے دی۔

فائنل میچ میں پاکستان نے ابتدا میں پہلے دو سیٹس ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور اگلے تینوں سیٹس میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔

قومی ٹیم کی جیت کا اسکور 22-25، 21-25، 30-28، 25-21 اور 15-10 رہا، پاکستان کی جانب سے محمد جنید اور فیضان اللّٰہ نے شاندار کھیل پیش کیا۔فتح کے ساتھ ہی قومی کھلاڑی سجدہ ریز ہو گئے اور کورٹ میں بھرپور جشن منایا گیا۔ ٹیم کی اس تاریخی کامیابی پر سوشل میڈیا پر بھی مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ پاکستان کی والی بال تاریخ میں ایک سنگ میل ہے، جو ناصرف نوجوان کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ ملک کے اسپورٹس مستقبل کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی کی ناراض رہنما عائشہ بانو کا سینٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا اعلان

متعلقہ خبریں