واشنگٹن(اے بی این نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہےکہ پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں اپریل میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا جس میں 26 افراد مارے گئے تھے۔
بھارت نے بغیر ثبوت دیئے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا تاہم پاکستان نے الزام یکسر مستردکرتے ہوئے معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات میں تعاون پر آمادگی ظاہر کی تھی۔
امریکا نے پہلگام واقعہ کی مذمت کی تھی مگر پاکستان پر الزام سے متعلق بھارت کے بے بنیاد دعوے کی حمایت نہیں کی تھی۔ طاقت کے نشے میں مبتلا بھارت نے 7 مئی کو پاکستان پر جنگ مسلط کردی تھی جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا تھا اور رافیل سمیت بھارت کے 5 طیارے مار گرائے تھے۔ بھارت ان طیاروں کو مارگرائے جانےکی تصدیق سے گریز کرتا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزہفتہ 19 جولائی 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال